ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ،ْپاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ کل جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:42

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ کل جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی ۔شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم اپنے پانچ سنگل گروپ میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے پوزیشن میچز 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 28 اکتوبر کو کھیلے جائینگے۔ پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 20 اکتوبرکو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، تیسرا میچ 22 اکتوبر سے میزبان اومان کے خلاف کھیلے گی، چوتھا میچ 24 اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی اور اپنے گروپ کا پانچواں اور آخری میچ 25 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی ۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:42:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :