چشمہ کلب میران شاہ نے بلدیہ چمن کو شکست دیکر فائنل ٹرافی جیت لی

جمعہ 26 اکتوبر 2018 16:06

چشمہ کلب میران شاہ نے بلدیہ چمن کو شکست دیکر فائنل ٹرافی جیت لی
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2018ء) جنوبی وزیرستان وانا میں چوتھا آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل وانا سپورٹس کمپلیس میں چشمہ کلب میران شاہ اور بلدیہ چمن کے درمیان کھیلا گیا میچ کا پہلا ہاف برار رہا لیکن دوسرے ہاف میں چشمہ کلب میران شاہ نے ایک گول کرکے بلدیہ چمن کو شکست دیکر فائنل ٹرافی جیت لی۔

(جاری ہے)

فائنل کے دوران پچاس ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈکٹر عبدالرحیم خان تھے۔ ٹورنامنٹ 5 ستمبر کو شروع ہوا اور ایک ماہ بیس دن تک جاری رہا۔ جس میں لوکل 24 کے علاوہ 30 سے زائد ملک کے دوسروں علاقوں کی چیدہ چیدہ ٹیموں نے حصہ لیا -
وقت اشاعت : 26/10/2018 - 16:06:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :