تیسرا ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت لیا

سرفراز الیون پہلے ہی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر چکی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 اکتوبر 2018 20:33

تیسرا ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت لیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اکتوبر2018ء) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے آسٹریلیا کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان جمعے کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی کی بدولت پہلے ہی 3 میچز کی اس سیریز میں حتمی برتری حاصل کرچکا، گرین شرٹس مختصر ترین فارمیٹ میں مسلسل 11ویں سیریز اپنے نام کرچکے ہیں اور اگر وہ تیسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو یہ ان کی آسٹریلیا پر محدود اوورز کی کسی بھی دو سے زائد مقابلوں کی سیریز میں کلین سوئپ کامیابی ہوگی۔

اگرچہ پاکستان نے ابتدائی دونوں میچز جیتے ہیں تاہم اسکی بیٹنگ ویسے کلک نہیں کرپائی جسکی توقع ایک ورلڈ نمبر ون سائیڈ سے کی جاسکتی تھی، زیادہ تر رنز بابر اعظم اور محمد حفیظ نے سکور کیے، ان کے علاوہ کسی بھی دوسرے بیٹسمین کا سکور کسی ایک میچ میں بھی 17 سے آگے نہیں بڑھ پایا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم کا انحصار اس وقت مکمل طور پر اپنے باﺅلنگ اٹیک پر ہے اور اس کو یقین ہے کہ 140 سے اوپر کے کسی بھی سکور کا باﺅلرز آسانی سے دفاع کرسکتے ہیں، یہی چیز انھیں بڑے سکور کی لالچ سے بھی روک رہی ہے۔

سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہونے کی وجہ سے گرین شرٹس کی جانب سے تجربات کا امکان موجود ہے، اوپنر صاحبزادہ فرحان کو اپنی واحد انٹرنیشنل کیپ میں اضافے کا موقع دیا جاسکتا ہے جبکہ محمد عامر کی جگہ سکواڈ میں شامل ہونےوالے وقاص مقصود بھی ڈیبیو کے منتظر ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کو یو اے ای کے ٹور کے اختتام پر بحالی وقار کا چیلنج درپیش ہے، ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست کے بعد وہ مختصر ترین فارمیٹ کی سیریز بھی ہارچکے ہیں تاہم وطن واپسی سے قبل وہ آخری میچ میں کامیابی کے خواہاں ہیں، اس کی جانب سے الیون میں تبدیلی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

انجری سے نجات پانےوالے مچل سٹارک کو فوری طور پر میدان میں اتار کر خطرہ مول نہیں لیا جائے گا، اگر کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس بھی کی گئی تو ایشٹن ایگر کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے، اس صورت میں بین میک ڈرمٹ کو جگہ خالی کرنا پڑے گی۔کنڈیشنز جمعے کے میچ جیسی ہی رہنے کی توقع ہے تاہم آسٹریلیا ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بیٹنگ کا آپشن اختیار کرسکتا ہے۔ اب تک ایڈم زامپا 6.05 کا اکانومی ریٹ مختصر ترین فارمیٹ میں کسی بھی دوسرے آسٹریلوی باﺅلر سے کہیں بہتر ہے۔

وقت اشاعت : 28/10/2018 - 20:33:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :