چیئرمین کرکٹ بورڈ کی عثمان بزدار سے ملاقات ،جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے دیگر دیہی علاقوں میں کرکٹ کے فروغ پراتفاق ، کرکٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

منگل 6 نومبر 2018 20:43

چیئرمین کرکٹ بورڈ کی عثمان بزدار سے ملاقات ،جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے دیگر دیہی علاقوں میں کرکٹ کے فروغ پراتفاق ، کرکٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے دیگر دیہی علاقوں میں کرکٹ کے فروغ پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، یہ اتفاق رائے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے احسان مانی کو تجویز دی کہ جنوبی پنجاب اور صوبے کے دیگر نواحی علاقوں میں کرکٹ کے حوالے سے ٹیلنٹ موجود ہے، جہاں کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جانے چائیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں راہنمائوں کے درمیان جنوبی پنجاب میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔
وقت اشاعت : 06/11/2018 - 20:43:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :