سرفراز احمد نے روس ٹیلر کی حرکت ’شرمناک‘ قرار دےدی

یہ روس ٹیلر کا کام نہیں تھا کہ وہ محمد حفیظ کے ایکشن کے بارے میں بتائیں:قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 نومبر 2018 13:04

سرفراز احمد نے روس ٹیلر کی حرکت ’شرمناک‘ قرار دےدی
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8نومبر2018ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کی شکایت کرنے پر نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر پر برس پڑے۔میچ کے دوران پاکستانی آف سپنر محمد حفیظ کیوی کھلاڑی روس ٹیلر کے سامنے باﺅلنگ کر رہے تھے کہ گیند کھیلنے کے بعد روس ٹیلر نے امپائر کو ہاتھ کے اشارے سے سمجھانے کی کوشش کی کہ پاکستانی سپنر کا باو¿لنگ ایکشن قانونی نہیں ہے۔

روس ٹیلر کی جانب سے یہ حرکت 2 مرتبہ دہرائی گئی جو قوانین کے منافی ہے، اور اس حرکت کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا تھا۔سرفراز احمد نے میچ کے دوران ہی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے امپائر جوئل ولسن اور شوزاب رضا سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا جس کے بعد امپائرز نے ٹیلر سے بات کی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے روس ٹیلر کی اس حرکت کو ’شرمناک قرار‘ دیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ حفیظ کا ایکشن قانونی ہے اور اسے آئی سی سی کی جانب سے ہی کلیئر قرار دیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ میں روس ٹیلر کی اس حرکت کو ’غلط‘ ہی کہوں گا، یہ بہت ہی شرمناک حرکت ہے،یہ روس ٹیلر کا کام نہیں تھا کہ وہ محمد حفیظ کے ایکشن کے بارے میں بتائیں، ان کا کام بیٹنگ کرنا ہے وہ صرف بیٹنگ کریں اور اسی پر توجہ دیں، وہی ان کے لیے بہتر ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ’میں نے اس حرکت کے بارے میں امپائرز کو بھی بتادیا تھا اور کہا تھا کہ روس ٹیلر کی یہ حرکت سپورٹس مین شپ میں نہیں آتی۔پاکستانی کپتان نے کیوی کھلاڑی کے ایکشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس ٹیلر ایک پیشہ ور کرکٹر ہیں، باﺅلر کے ایکشن کے بارے میں بات کرنا ان کا نہیں امپائر کا کام ہے، محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ روس ٹیلر بلاوجہ ایک مسئلہ کھڑا کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

سرفراز احمد نے روس ٹیلر کی حرکت ’شرمناک‘ قرار دےدی
وقت اشاعت : 08/11/2018 - 13:04:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :