انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ ٹو میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن اوربلغاریہ کے ایون پینو بوائز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 15 نومبر 2018 20:42

انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ ٹو میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن اوربلغاریہ کے ایون پینو بوائز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ ٹو میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن اوربلغاریہ کے ایون پینو بوائز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے ۔بوائز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن نے ترکی کے برک الاس کو 6-0 ، 1-6 اور 6-0 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے ایون پینو نے پاکستان کے نعمان آفتاب کو 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

گرلز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں ترکی کی مینا نے چین کی ییونڈن یو کو 6-1 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں روس کی ندییزادہ نے ایران کی سفی کو 6-3 اور 6-2 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ،گرلز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں ایران کی سفی اور جرمنی کی سارہ یگن نے۔ یران کی سونیا عمری اور دریا کو 6-2 اور 6-1 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں روس کی ندیزادہ اور ترکی کی مینا نے پاکستان کی زوہا عاصم اور چین کی یوینڈن یو کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ چیمپیئن شپ میں گرلز سنگلز اور ڈبلز کے فائنل آج جمعہ کو کھیلے جائیں گے
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 20:42:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :