ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 23 نومبر 2018 13:24

ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2018ء) ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

نارتھ سائونڈ میں کھیلے گئے ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 112 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، مندھانا 34 رنز بناکر نمایاں رہیں۔میچ میں انگلینڈ کی جانب سے ہیتھر نائٹ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے جوز 53 اور شائیور 52 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہیں ۔ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنل میں اب انگلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 23/11/2018 - 13:24:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :