پی سی بی نے انگلینڈ لائنز کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے 14رکنی قومی اے ٹیم کا اعلان کردیا

جمعہ 23 نومبر 2018 16:46

پی سی بی نے انگلینڈ لائنز کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے 14رکنی قومی اے ٹیم کا اعلان کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) پی سی بی نے انگلینڈ لائنز کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے 14رکنی قومی اے ٹیم کا اعلان کردیا، اعلان کردہ کھلاڑیوں میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، عابد علی، علی عمران، محمد سعد، خوش دل شاہ، عدیل امین، عماد بٹ، ذ وہیب خان، وقاص مسعود، راحت علی، محمد عرفان جونیئر، عاشق علی اور محمد عرفان (فاٹا)شامل ہیں، پہلے دو ون ڈے میچز25 اور 27 نومبرکودوبئی میں کھیلیں جائیں گے جبکہ تیسرا اور چوتھا ون ڈے میچ ابوظہبی میں 30نومبراور2دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں فائنل میچ 5دسمبر کو دوبئی میں ہوگا‘ مذکورہ اسکواڈ پہلے چار ون ڈے میچز کیلئے ہوگا جبکہ آخری ون ڈے میچ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/11/2018 - 16:46:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :