مصباح الحق قائد اعظم ٹرافی کی تاریخ میں سب سے طویل العمر قیادت کرنے والے کپتان بن گئے

منگل 4 دسمبر 2018 15:13

مصباح الحق قائد اعظم ٹرافی کی تاریخ میں سب سے طویل العمر قیادت کرنے والے کپتان بن گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق قائد اعظم ٹرافی کی تاریخ میں سب سے طویل العمر قیادت کرنے والے کپتان بن گئے۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سوئی ناردرن کی کپتانی مصباح الحق نے کی۔

(جاری ہے)

اس طرح وہ قائد اعظم ٹرافی کی تاریخ میں سب سے طویل العمر قیادت کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

مصباح الحق نے یہ اعزاز 44 برس 190 دن کی عمر میں فائنل میں اپنی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے حاصل کیا۔اس سے قبل ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ میں معمر کپتان ہونے کا اعزاز محمد سعید کے پاس تھا، انہوں نے یہ اعزاز 1954 میں بہاولپور کے خلاف پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے اپنے نام کیا تھا، اس وقت محمد سعید کی عمر 43 سال اور 147 دن تھی۔
وقت اشاعت : 04/12/2018 - 15:13:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :