ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل،

لاسٹ ایٹ مرحلے کا آغاز (آج)ہوگا آسٹریلیا کا مقابلہ فرانس اور ارجنٹائن کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا

منگل 11 دسمبر 2018 23:32

ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل،
بھوبنیشور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، لاسٹ ایٹ مرحلے کا آغاز (آج) بدھ سے ہو گا، پہلے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ انگلینڈ اور دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ فرانس سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں آسٹریلیا، جرمنی، بیلجیئم، بھارت، ارجنٹائن، ہالینڈ، انگلینڈ اور فرانس نے شاندار کھیل کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، آسٹریلیا، ارجنٹائن، بھارت اور جرمنی نے گروپ میچز میں شاندار فتوحات حاصل کر کے براہ راست کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ، ہالینڈ نے کینیڈا، بیلجیئم نے پاکستان اور فرانس نے چین کو کراس اوور مقابلوں میں زیر کر کے لاسٹ ایٹ میں جگہ بنائی تھی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز آج بدھ سے ہو رہا ہے، پہلے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ انگلینڈ اور دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ فرانس سے ہو گا، آخری دو کوارٹر فائنلز کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے جن میں بھارت کا مقابلہ ہالینڈ اور جرمنی کا مقابلہ بیلجیئم سے ہو گا، ایونٹ کے سیمی فائنلز 15 دسمبر جبکہ فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/12/2018 - 23:32:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :