ْ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا سائیکلنگ فیڈریشن کے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے، اظہر علی شاہ

جمعرات دسمبر 17:39

ْ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا سائیکلنگ فیڈریشن کے ساتھ رویہ جانبدارانہ ..
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سیکرٹری سائیکلنگ فیڈریشن اظہر علی شاہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی او اے سائیکلنگ فیڈریشن کے ساتھ جانبدارانہ سلوک جاری رکھے ہوئے ہے، نیشنل گیمز میں سائیکلنگ کے ایونٹ کو رکوانے کی کوششیں بھی کی جاری رہی ہیں، جمعرات کو یہاں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں سیکرٹری سائیکلنگ فیڈریشن اظہر علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیپال میں ہونے والی ساف گیمز سے سائیکلنگ کا اخراج زیادتی ہے،ہم نے عدالت سے تمام کیسز پی او اے کے کہنے پر واپس لے لئے ہیں مگر پھر بھی سلوک جانبدارانہ ہے، پی او اے سائکلنگ فیڈریشن کے ساتھ جانبدرانہ سلوک جاری رکھے ہوئے ہیں لہذا پی او اے سے التماس ہے کہ ملک میں سائیکلسٹ کیلئے بھی اقدامات کرے،اظہر علی شاہ نے مزید کہا کہ معظم خان کو آرگنائزنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، اولمپک سمیت دیگر مقابلوں میں تمام اخراجات و انتظامات پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذمہ ہے، آج تک پی او اے نے کبھی مالی مدد نہیں کی، ہمارے سائیکلسٹ نے جیت کر 35 لاکھ روپے لیا میڈلز بھی پاکستان کے نام کئے، بلوچستان میں بننے والے پہلے ویلوڈرم کے حوالے سے اظہر شاہ نے کہا کہ ویلوڈرم کیلئے خطیر رقم رکھی جا چکی ہے، بلوچستان میں ویلوڈرم پر جاری کام کو رکوانے کیلئے پی او اے نے لیٹر لکھا، نیشنل گیمز میں سائیکلنگ کے ایونٹ کو رکوانے کی کوششیں بھی کی جاری ہیں ،جنرل( ر) عارف حسن کو لیٹر لکھا کہ ہماری فیڈریشن کو بلایا جائے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا،پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی انا کے باعث نوجوان سائیکلسٹ کا مستقبل خطرے میں پڑھ سکتا ہے، پی او اے سائیکلنگ کو کھیل تسلیم نہیں کرتا،نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ پندرہ دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگی، صوبوں سمیت چودہ ٹیموں کے سائیکلسٹ اس میں شریک ہوں گے،مینز کے ساتھ ویمنز سائیکلسٹس بھی حصہ لیں گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/12/2018 - 17:39:09

Your Thoughts and Comments