نارنگ منڈی‘لاثانی ایکسپریس کو بابکو ال کے قریب دیہاتیوں نے جان پر کھیل کر خوفناک حادثہ سے بچا لیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) لاثانی ایکسپریس کو بابکو ال کے قریب دیہاتیوں نے جان پر کھیل کر خوفناک حادثہ سے بال بال بچا لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ پر اسرار طور پر ٹریک سات ایچ ٹوٹا ہو ا پایا گیا اور فش پلیٹں اکھاڑ دی گئی اور آھنی نٹ بولٹ غائب پائے گئے یہ تخریب کاری تھی یا شر پسند عناصر کی کارستانی ریلوے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ دیہاتیوں نے ٹریک کو ٹوٹا ہوا دیکھ کر لاثانی ایکسپریس کو ہاتھ کے اشاروں سے ٹریک کے درمیان کھڑے ہو کر روکا اور ڈرائیور ا نے ایمرجنسی بریک لگائی اور ٹرین متاثرہ مقام سے چند فٹ فاصلے پر رک گئی۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 19:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :