نیشنل بینک آف پاکستان انٹر ڈسٹرکٹ چمپئن شپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل فخرے بلوچستان سردار اختر جان مینگل کلب دالبندین نے جیت لیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:46

نیشنل بینک آف پاکستان انٹر ڈسٹرکٹ چمپئن شپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل فخرے بلوچستان سردار اختر جان مینگل کلب دالبندین نے جیت لیا
دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) نیشنل بینک آف پاکستان انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 بمقام چاغی کرکٹ گراؤنڈ دالبندین کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ فخرے بلوچستان سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین اور اسامہ بڑیچ کرکٹ کلب دالبندین کے درمیان کھیلا گیا اسامہ بڑیچ کرکٹ کلب دالبندین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 18 اوورز میں 174 رنز کا ٹارگٹ دیا جس میں ارسلان خان نے 51 اور قدرت اللہ نے 32 رنز اسکور کیے سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب کی طرف سے ناصر رانا خلیل آحمد اور سلمان سادگ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا بعد میں مطلوبہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب نے ایک اوور پہلے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا جسمیں خلیل آحمد کے ناٹ آوٹ شاندار 63 ظہور آحمد کے 41 اور جان محمد کے 36 رنز شامل تھے اسامہ کرکٹ کلب کی طرف سے زبیر مینگل نے دو وکٹیں حاصل کیں اس طرح فائنل میچ فخرے بلوچستان سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین نے سات وکٹوں سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لی فائنل میچ کے مہمان خاص پاک آرمی کے برگیڈئیر راشد محمود تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ایف سی دالبندین کے کرنل حماد انصاری سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

وقت اشاعت : 15/12/2018 - 19:46:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :