پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے کامیاب عہدیدار فٹ بال ہاوس کا چارج نہ لے سکے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ہونے والے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے کامیاب عہدیدار فٹ بال ہاوس کا چارج لینے میں ناکام رہے۔نومنتخب نائب صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سردار نوید حیدر خان نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ پی ایف ایف کے سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ احمد یار لودھی سے فٹ بال ہاوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد سردارنوید حیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہفتہ کے روزپاکستان فٹ بال فیڈریشن کا چارج نہیں مل سکا، نو منتخب صدر اشفاق حسین شاہ کی ہدایت پر ریٹرننگ افسر کا دستخط شدہ نوٹیفکیشن لے کر پی ایف ایف ہاوس آئے،ہم چارج لینا چاہتے تھے مگر سیکرٹری پی ایف ایف نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے تاحال چارج دینے کے حوالے سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔ سردار نوید حیدر کے مطابق اب سپریم کورٹ جاکر باقاعدہ نوٹیفکیشن کی درخواست کریں گے تاکہ تمام کاغذی کارروائی مکمل ہوسکے جس کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کیا جاے گا۔۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 20:05:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :