بھارتی بلے باز پرتھوی شاہ فٹنس مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ،ْمیانک اگروال متبادل کے طور پر طلب

منگل 18 دسمبر 2018 18:45

بھارتی بلے باز پرتھوی شاہ فٹنس مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ،ْمیانک اگروال متبادل کے طور پر طلب
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) بھارتی بلے باز پرتھوی شاہ فٹنس مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو گئے ،ْ ان کی جگہ میانک اگروال کو متبادل کے طور پر ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرتھوی شاہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں کیچ تھامنے کی کوشش کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاہ کو سو فیصد فٹ ہونے میں مزید وقت لگے گا اسلئے وہ آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز سمیت ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ میانک اگروال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 18:45:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :