محمد عباس سال کی بہترین وزڈن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے

ویرات کوہلی کپتان مقرر ،سٹیوسمتھ کا بھی انتخاب ،جوز بٹلر وکٹ کیپر منتخب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 جنوری 2019 15:02

محمد عباس سال کی بہترین وزڈن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جنوری 2019ء) کرکٹ کی بائبل تصور کئے جانے والے میگزین وزڈن نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا،پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عباس سال کی بہترین ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ اوپننگ کی ذمہ داری2018ءمیں 10ٹیسٹ میچز میں33.60کی اوسط سے672رنز بنا نے والے جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور 9ٹیسٹ میچز میں 46.43کی اوسط سے743رنز سکور کرنے والے سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے کو دی گئی ہے ۔

ٹیم کی قیادت13میچز میں55.08کی اوسط سے1322رنز سکور کرنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے سپرد کی گئی ہے ،ٹیم میں چوتھے نمبر کیلئے حیران کن طور پر سابق آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ کو منتخب کیا گیا ہے جو بال ٹیمپرنگ کے الزام میں ایک سال کی پابندی کا سامنا کر رہے ہیں،انہو ں نے پابندی کا شکار ہونے سے قبل 4ٹیسٹ میچز میں32.14کی اوسط سے 225رنز سکور کیے تھے ۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ13میچز میں41.21کی اوسط سے948رنز سکور کرکے فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں ،10میچز میں44.70کی اوسط سے760رنز سکور کرنے والے برطانیہ کے جوز بٹلر کو ٹیم کا وکٹ کیپر منتخب کیا گیا ہے ۔بھارت کے رویندرا جدیجا اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کوبحیثیت آل راﺅنڈرز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔سال 2018ءمیں 10ٹیسٹ میچز میں محض20.07کی اوسط سے52وکٹیں حاصل کرنے والے جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کگیسو ربادا اور12میچز میں22.51کی اوسط سے43شکار کرنے والے جیمز اینڈرسن فاسٹ باو¿لرزکے طور پر اس ٹیم میں شامل ہیں ،ٹیم کے 11ویں کھلاڑی پاکستانی پیسرمحمد عباس ہیں جنہوں نے گزشتہ سال دھماکہ خیز باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7ٹیسٹ میچز میں محض 13.76 کی اوسط سے38وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

وقت اشاعت : 02/01/2019 - 15:02:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :