جنوبی افریقن آل رائونڈر ایلبے مورکل کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جمعرات 10 جنوری 2019 10:30

جنوبی افریقن آل رائونڈر ایلبے مورکل کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) جنوبی افریقن آل رائونڈر ایلبے مورکل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ مورکل نے 1999ء میں ایسٹرنز کی جانب سے ڈومیسٹک کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 20 سالہ کیریئر کے دوران ایک ٹیسٹ، 58 ون ڈے اور 50 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا اور انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 77 وکٹیں لیں اور 1412 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

37 سالہ جنوبی افریقن آل رائونڈر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لئے اب پہلے جیسا پرفارم کرنا ممکن نہیں اس لئے میں نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔ 20 سال کرکٹ کے ساتھ سفر بہت شاندار رہا اور میں ان یادگار لمحوں کو ہمیشہ اپنی زندگی میں یاد رکھوں گا، میں خصوصی طور پر کرکٹ سائوتھ افریقہ کا مشکور ہوں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر مجھے ملک کی نمائندگی کا موقع دیا۔ کیریئر کے دوران فیملی، مداحوں اور سپورٹ سٹاف کا شکر گزار ہوں۔
وقت اشاعت : 10/01/2019 - 10:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :