ساہیوال،کبڈی سیریز کے دو اہم میچز کے انعقاد کے تما م انتظامات مکمل کر لئے گئے

جمعرات 10 جنوری 2019 18:44

ساہیوال،کبڈی سیریز کے دو اہم میچز کے انعقاد کے تما م انتظامات مکمل کر لئے گئے
ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) ظفر علی سٹیڈیم میں تین ملکی کبڈی سیریز کے دو اہم میچز کے انعقاد کے تما م انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جو 11جنوری بروز جمعہ منعقد ہونگے۔ان مقابلوں کا انعقاد پنجاب سپورٹس بورڈ نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلا مقابلہ دوپہر 2بجے پاکستان گرین اور ایران جبکہ دوسرا مقابلہ بھارت او رپاکستان وائٹ کے درمیان سہ پہر 3بجے منعقد ہو گا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد نے بتایا کہ ٹیموں کی سکیورٹی اور شائقین کو شاندار مقابلے دیکھنے کیلئے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 10/01/2019 - 18:44:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :