ملتان سلطانز کے نئے لوگو کی رونمائی کر دی گئی

پیر 14 جنوری 2019 23:40

ملتان سلطانز کے نئے لوگو کی رونمائی کر دی گئی
لاہور۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ملتان سلطانز کے نئے لوگو کی رونمائی کر دی گئی، لاہور پی ایس ایل کی فرنچائز کرکٹ ٹیم ملتان سلطانز کو نئی شناخت دیتے ہوئے ٹیم اونر علی خان ترین نے اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ سے ٹیم کا نیا لوگو متعارف کروا دیا ہے، ملتان سلطانز کے نئے لوگو میں موجود گھڑ سوار’’ سلطان‘‘روشن مستقبل کی جانب سفراور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کے جنون کی عکاسی کرتا ہے جبکہ پس منظر میں مزار شاہ رکن عالم، قلعہ دراوڑ اور فورٹ منروکے خاکے جنوبی پنجاب کے تین بڑے اضلاع ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/01/2019 - 23:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :