ٹیم مینجمنٹ فخر زمان کی خامیوں پر کام کرے :عامر سہیل
ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے ذمہ نظام کے ساتھ سلیکٹرز اور کوچز بھی ہیں:سابق کپتان
ذیشان مہتاب پیر 21 جنوری 2019 13:25
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری2019ء) سابق قومی کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کی خامیوں اور کمزوریوں پر جنوبی افریقہ کے دورے سے قبل کام کرنے کی ضرورت تھی جن کی ٹیسٹ میچز میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان کرکٹ کے نظام کے ساتھ سلیکٹرز اور کوچز پر بھی عائد ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 32 رنز بنانے والے فخر زمان کو ون ڈے سیریز میں ڈیوڈ وارنر کی طرح جارحانہ انداز سے کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے ،اس ہدایت کا مقصد انہیں عالمی کپ کے لیے تیاری کرانا ہے لیکن عامر سہیل کا خیال ہے کہ فخر زمان کو بیرون ملک کسی بھی طرز کی کرکٹ میں کھلانے سے قبل ان کی بیٹنگ میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے کیونکہ انہیں حریف باﺅلرز پر چڑھ کر کھیلنے کا واحد طریقہ آتا ہے اور کچھ سٹروکس وہ متواتر کھیلتے ہیں جن کا جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا کی وکٹوں پر کھیلنا درست نہیں ہے،اب یہ فخر زمان پر منحصر ہے کہ و ہ اپنی تکنیک پر کام کرکے زیادہ بہتر بلے باز کے طور پر واپس آئیں لیکن کوچز کو بھی ان کی تکنیک ٹھیک کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کادوسرا میچ 22 جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا ، تیسرا میچ 25 جنوری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 27 جنوری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جب کہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 3 فروری کو جو ہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/01/2019 - 13:25:07
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز