سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا فائنل 26 جنوری کو کھیلا جائیگا

بدھ 23 جنوری 2019 10:30

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن، سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں پہلے ہی لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں اور ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا فائنل 26 جنوری کو سڈنی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل لیگ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں برسبین ہیٹ نے سڈنی تھنڈر کو 4 رنز سے شکست دیکر لیگ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں سڈنی سکسرز نے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، لیگ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ لیگ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 10:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :