نیپال کے روہت پادل نے کم عمری میں ون ڈے انٹرنیشنل ففٹی بنا کر شاہد آفریدی کا 23 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ہفتہ 26 جنوری 2019 22:42

نیپال کے روہت پادل نے کم عمری میں ون ڈے انٹرنیشنل ففٹی بنا کر شاہد آفریدی کا 23 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2019ء) نیپال کے بلے باز روہت پادل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں نصف سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے، انہوں نے ہفتہ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ففٹی بنا کر سابق پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کا کم عمری میں ون ڈے انٹرنیشنل ففٹی بنانے کا 23 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، پادل نے 16 برس اور 146دنوں کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ آفریدی نے 16 برس اور 217 دنوں کی عمر میں ون ڈے انٹرنیشنل نصف سنچری سکور کر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔
وقت اشاعت : 26/01/2019 - 22:42:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :