آئی سی سی کو آخرکار بھارتی باﺅلرز کا مشکوک ایکشن نظر آ ہی گیا

انتہائی اہم ترین باﺅلر پر پابندی عائد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 جنوری 2019 13:58

آئی سی سی کو آخرکار بھارتی باﺅلرز کا مشکوک ایکشن نظر آ ہی گیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑی آل راﺅنڈر امباتی رائیڈو کو انٹر نیشنل میچز میں گیند بازی کروانے سے ر وک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 33 سالہ بھارتی کھلاڑی کا باﺅلنگ ایکشن 13 جنوری کو آسٹریلیاکے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے میچ کے بعد رپورٹ ہو ا تھا اور انہیں آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اپنے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ 14 روز میں کروانا تھا لیکن انہوں نے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ جمع نہیں کروایا جس پر آئی سی سی نے انہیں باﺅلنگ کروانے سے روک دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق امباتی اس وقت تک باﺅلنگ نہیں کروا سکیں گے جب تک وہ اپنے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرواکراسے کلیئر نہیں کر لیتے، بھارتی کھلاڑی کو ملکی سطح پر باﺅلنگ کروانے کی اجازت ہوگی لیکن وہ انٹر نیشنل میچز میں باﺅلنگ نہیں کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

امباتی رائیڈو نے اب تک اپنے50ون ڈ ے میچز میں سے صرف میں باﺅلنگ کی تھی جب کہ اپنے 6ٹی ٹونٹی مقابلوں میں انہوں نے ایک مرتبہ بھی گیند بازی نہیں کی ۔

انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں41.33کی اوسط سے3وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ یاد رہے کہ عمومی طور پر آئی سی سی دنیا بھر کے باﺅلرزکے ایکشن کی جانچ پڑتال کرتاہے اور کئی اچھے باﺅلرز مشکوک باﺅلنگ ایکشن کے باعث گیندبازی سے محروم بھی ہوگئے ہیں تاہم بھارتی باﺅلرز کے ساتھ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ ان کا باﺅلنگ ایکشن رپورٹ ہو اور پھر ان پر باﺅلنگ کروانے کی پابندی بھی عائد کردی جائے۔
وقت اشاعت : 28/01/2019 - 13:58:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :