متحدہ عرب امارات کےوزیرشیخ نہیان بن مبارک النہیان کی جانب سےپی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کا تذکرہ

ہم متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے میچز کو دلچسپی سے تو دیکھیں گے اگرچہ اس پیشہ وارانہ شدت سے نہیں جس سے اسے پاکستان کے عزت مآب وزیر اعظم عمران خان دیکھیں گے،شیخ نہیان بن مبارک النہیان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 فروری 2019 22:20

متحدہ عرب امارات کےوزیرشیخ نہیان بن مبارک النہیان کی جانب سےپی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کا تذکرہ
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2019ء) :متحدہ عرب امارات کےوزیرشیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے میچز کو دلچسپی سے تو دیکھیں گے اگرچہ اس پیشہ وارانہ شدت سے نہیں جس سے اسے پاکستان کے عزت مآب وزیر اعظم عمران خان دیکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق شائقین کے انتظار کی گھڑیاں تمام ہوچکی ہے۔

پی ایس ایل 4 کا رنگارنگ میلہ متحدہ عرب امارات میں سج چکا ہے۔آج پہلا باقاعدہ میچ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا کھیلا جائے گا۔کچھ دیر قبل پی ایل افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں آئمہ بیگ،فواد خان اور جنون بینڈ کی جانب سے شاندار پرفارمنس کا مظاہر کیا گیا،اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔پی ایس ایل کےآخری میچز پاکستان میں ہوں گے۔ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونے پر خوشی ہے۔اس موقع پر ماراتی وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان ،وزیر اعظم عمران خان کا تذکرہ کرنا نہ بھولے۔انہوں نے انتہائی پرجوش انداز میں وزیر اعظم عمران خان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ ہم متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے میچز کو دلچسپی سے تو دیکھیں گے اگرچہ اس پیشہ وارانہ شدت سے نہیں جس سے اسے پاکستان کے عزت مآب وزیر اعظم عمران خان دیکھیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا نام سنتے ہی گراونڈ میں موجود شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل دیا گیا اور شائقین نے زبردست انداز میں وزیر اعظم کے نام کا استقبال کرتے ہوئے بھرپور شور کیا کہ اسٹیڈیم گونج اٹھا۔
وقت اشاعت : 14/02/2019 - 22:20:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :