آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں بریک فاسٹ سینڈوچ کی سب سے بڑی دعوت کا اہتمام

سینکڑوں لوگوں کیلئے مزیدار سینڈوچ تیار کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا گیا،مفت کھانا کھایا اور خوب انجوائے کیا

ہفتہ 16 فروری 2019 12:50

میلبور ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں بریک فاسٹ سینڈوچ کی سب سے بڑی دعوت کا اہتمام کیا گیا،سینکڑوں لوگوں کیلئے مزیدار سینڈوچ تیار کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹ کے مطابق آسٹریلیا کی فوڈ کمپنی کے ماہر چیفس نے کمپنی کے حال ہی میں بننے والے سولر پاور کچن میں انڈے گوشت سے مزیدار 2ہزار91بریک فاسٹ سینڈوچ (رولز) تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔سینڈوچز کی سب سے بڑی دعوت کو سیکڑوں افراد مفت میں کھایا اور خوب انجوائے کیا۔
وقت اشاعت : 16/02/2019 - 12:50:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :