نئی ٹیسٹ رینکنگ :پیٹ کمنز 13سال بعد نمبرون آسٹریلیوی باﺅلر بن گئے

محمد عباس 7ویں،یاسر شاہ 17ویں نمبر پر موجود،محمد عامر اور سرفراز احمد کی ترقی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 فروری 2019 13:14

نئی ٹیسٹ رینکنگ :پیٹ کمنز 13سال بعد نمبرون آسٹریلیوی باﺅلر بن گئے
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18فروری 2019ء) پیٹ کمنز 13 سال بعد آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے پہلے باﺅلر بن گئے ہیں ، یاد رہے کہ آخری مرتبہ اس اعزاز پر 2006 ءمیں لیجنڈری فاسٹ باﺅلر گلین میک گرا فائز ہوئے تھے۔ پیٹ کمنز کے لیے جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کگیسو ربادا کو اپنی جگہ چھوڑنا پڑی ہے جو اب دو درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے ایک درجہ ترقی کی بدولت دوسرے نمبر پر قدم جما لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے محمد عباس کی ساتویں پوز یشن کو چیلنج نہیں کیا جا سکا جب کہ لیگ سپنر یاسر شاہ کی 17 ویں، وہاب ریاض 36 ویں، حسن علی 46 ویں ،راحت علی کی 44 ویں پوزیشن بھی محفوظ رہی،محمد عامر ایک درجے ترقی کے بعد32ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم 18ویں ، اسد شفیق 22ویں اوراظہر علی 23ویں نمبر پر موجو د ہیں جب کہ کپتان سرفراز احمد ترقی کے ساتھ39ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔آل راﺅنڈرز کی فہرست میں محمد عامر25ویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔                                                                                                        
وقت اشاعت : 18/02/2019 - 13:14:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :