ویمنز انٹرنیشنل ڈے کے موقع پر ایک روزہ ویمنز باکسنگ ٹورنامنٹ کل کھیلا جائے گا

بدھ 6 مارچ 2019 15:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ویمنز انٹرنیشنل ڈے کے موقع پر ایک روزہ ویمنز باکسنگ ٹورنامنٹ کل جمعرات کو لیاری کراچی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اصغر بلوچ کے مطابق ایونٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور ایونٹ میں 8 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 48 کلوگرام، 51 کلوگرام، 54 کلوگرام، 57 کلوگرام، 60 کلوگرام، 64 کلوگرام، 69 کلوگرام اور 75 کلوگرام شامل ہیں۔ ایونٹ میں انڈر۔18 خواتین باکسرز حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے دوران سندھ باکسنگ چمپئن شپ کیلئے کراچی ٹیم کا چنائو بھی کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 06/03/2019 - 15:07:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :