بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر محمود اللہ ریاض نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

سیڈن پارک،ہیملٹن میں زیاد ہ رنز بنانے والے غیر ملکی بلے باز بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 مارچ 2019 17:20

بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر محمود اللہ ریاض نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا
ہیملٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مارچ 2019ء) بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر محمود اللہ ریاض نے لیجنڈر ی بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا10سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔ 33سالہ محمود اللہ ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن ٹیسٹ کے دوران سومیا سرکار کے ساتھ ملکر235رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور آل راﺅنڈر نے229گیندوں پر21چوکوںاور3چھکوں کی مدد سے146رنز سکور کیے تھے،محمود اللہ ریاض اب تک ہیملٹن کرکٹ گراﺅنڈ پر92کی اوسط سے464رنز سکور کرلیے ہیں جس کے ساتھ ہی وہ اس گراﺅنڈ پر زیادہ رنز سکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیو ں کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر سے آگے نکل گئے ہیں ،سچن ٹنڈولکر نے اس گراﺅنڈ پر55.13کی اوسط سے441رنز سکور کیے تھے،ایک اور سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ اس گراﺅنڈ پر427رنز سکور کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

محمود اللہ ریاض اب تک نیوزی لینڈ کے خلاف4سنچریاں سکور کرچکے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف تینوں سنچریا ں سیڈن پارک، ہیملٹن میں ہی سکور کی گئی ہیں ،فروری2010ءمیں محموداللہ ریاض نے 157گیندوں پر115رنز سکور کیے تھے،ورلڈ کپ 2015ءمیں بھی انہوں نے کیویز کے خلاف چوتھے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 123گیندوں پر128رنز کی باری کھیلی تھی،چیمپئنز ٹرافی2017ءمیں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف102رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو5وکٹوں سے کامیابی دلائی تھی ۔
وقت اشاعت : 06/03/2019 - 17:20:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :