کراچی سے کافی یادیں جڑی ہوئی ہیں، عمران خان جس طرح ٹیم کو لے کر چلتے تھے اسی طرح ملک کی بھی کمان سنبھالیں گے،سر ویوین رچرڈز

بدھ 13 مارچ 2019 15:05

کراچی سے کافی یادیں جڑی ہوئی ہیں، عمران خان جس طرح ٹیم کو لے کر چلتے تھے اسی طرح ملک کی بھی کمان سنبھالیں گے،سر ویوین رچرڈز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے بازاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹورسر ویوین رچرڈزنے کہاہے کہ کراچی سے کافی یادیں جڑی ہوئی ہیں، عمران خان جس طرح ٹیم کو لے کر چلتے تھے اسی طرح ملک کی بھی کمان سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈزنے کہاکہ میری نیک تمنائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، ان کے ساتھ کھیل چکا ہوں وہ ایک فائٹر کرکٹر تھے، انہوں نے جاوید میانداد کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے ساتھی کرکٹر ہیں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔

ویو رچرڈ نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک اچھی پوزیشن میں ہے، آگے بھی ایسی پرفارمنس برقرار رکھیں گے، انہوں نے کراچی کے شائقین اور ماحول کو خوشگوار قرار دیا اور سلام پاکستان کا نعرہ بھی لگایا۔ویوین رچرڈز نے کہاکہ پی ایس ایل مقامی کھلاڑیوں کو ان کے ہوم کرائوڈ کے سامنے کھیلنے کا بہترین موقع ہے۔اگر آپ اچھے کرکٹر ہیں تو کسی بھی فارمیٹ میں بہتر پرفارم کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/03/2019 - 15:05:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :