پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کینسرکے عارضے میں مبتلا بچے سے ملاقات کی خواہش پوری کر دی

پیر 18 مارچ 2019 16:32

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کینسرکے عارضے میں مبتلا بچے سے ملاقات کی خواہش پوری کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کینسرکے عارضے میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر میں مبتلاحمزہ نامی بچے نے سوشل میڈیا پر سیمی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر ٹیم انتظامیہ نے حمزہ اور سیمی کی ملاقات کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں حمزہ نے سیمی کو اپنی بنائی ہوئی ایک تصویر بھی پیش کی جبکہ سیمی نے حمزہ کی حوصلہ افزائی کی۔ڈیرن سیمی نے اس کی تصویر کو نہ صرف پسند کیا بلکہ سوشل میڈیا پر اس کی تعریف بھی کی۔دوسری جانب ملاقات میں کامران اکمل، وہاب ریاض سمیت کئی کھلا ڑی بھی موجودتھے جنہوں نے حمزہ کو اپنی سائن کی ہوئی شرٹ اور بلے کا تحفہ پیش کیا۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 16:32:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :