وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے، سرفراز احمد

پاکستان میں لوگوں کاکرکٹ سے والہانہ لگائو ،اس کھیل سے محبت کرتے ہیں، قومی ٹیم کے کپتان کی گفتگو

جمعرات 21 مارچ 2019 13:36

وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے، سرفراز احمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فور کا بہترین انعقاد ہم سب کی کامیابی ہے تاہم وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے پی آئی اے ٹاؤن شپ میں شجرکاری مہم کے موقع پرمختصرگفتگومیں کہا کہ عوام سے ملنے والی محبتوں پر بہت ان کا بہت شکرگزار ہوں تاہم وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے۔

پی ایس ایل فورمیں فتح پانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی قیادت کرنے والے سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کاکرکٹ سے والہانہ لگائو اور وہ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں، فائنل میں کراچی کے بہترین کراؤڈ کے سامنے کامیابی کا لطف آیا، مستقبل میں پاکستان کرکٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 13:36:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :