یونس خان نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی کھلم کھلا مخالفت کردی
جس نے بھی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بند کیا اسے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے:سابق کپتان
ذیشان مہتاب جمعرات 4 اپریل 2019 16:20
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اپریل 2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیم بند کرنے پر برس پڑے۔تفصیلات کے مطابق اصغر علی شاہ کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس نے بھی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بند کیا اسے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے والوں سے سوال ہونا چاہیئے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ گزشتہ برس یو بی ایل کی کرکٹ ٹیم بند ہوگئی تھی، اب ایچ بی ایل کی ٹیم بھی ختم کر دی گئی، کوشش تھی کہ یو بی ایل کی ٹیم بند نہ ہو لیکن کامیابی نہیں ملی۔ایک سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ پاکستان جونیئر ٹیم کے عہدے کے حوالے سے پی سی بی سے رابطے میں نہیں ہوں۔
واضح رہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کچھ عرصہ قبل ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 6فرسٹ کلاس ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک سیزن کے لیے اپنی تجاویز بھی تیار کرلی ہیں جس کے بعد حبیب بینک نے گزشتہ روز اپنی ٹیم بند کرنے کا اعلان کا اعلان کردیا تھا۔حبیب بینک کے اس اقدام کے بعد فخر زمان، امام الحق، عمر اکمل، عابد علی ،عمر گل اور بوم بوم آفریدی سمیت 22 قومی کرکٹرز اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 04/04/2019 - 16:20:00
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال