شیونارائن چندر پا ل نے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈبل سنچری بنا ڈالی

چندرپال نے 76 گیندوں پر 25 چوکوں اور 13 چھکوں کی مدد سے 210 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 6 اپریل 2019 19:41

شیونارائن چندر پا ل نے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈبل سنچری بنا ڈالی
سینٹ مارٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اپریل 2019ء) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز شیونارائن چندرپال نے ٹی 20 میچ میں 210 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔4 4 سالہ بلے باز نے ایڈم سین فورڈ کرکٹ فار لائف ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 76 گیندوں پر 210 رنز جڑ دئیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چندرپال نے امریکہ سے آئی کرکٹ ٹیم ’میچ ڈاگز‘ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں ساتھی بلے باز ڈوین سمتھ کیساتھ اننگز کا آغاز کیا تو 303 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

(جاری ہے)

چندرپال نے 76 گیندوں پر 25 چوکوں اور 13 چھکوں کی مدد سے 210 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ڈوین سمتھ نے 29 گیندوں پر 54 رنز بنائے،ان کی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں303رنز سکور کیے اور مخالف ٹیم کے خلاف192رنز سے کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ چندرپال کا شمار ویسٹ انڈیز کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے 21سال ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ملک کی نمائندگی کی ،انہیں دسمبر 2015ءمیں انگلینڈ کیخلاف غیر معیاری کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ سے ہی نکال دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2016ءمیں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا البتہ وہ اب بھی کاﺅنٹی کرکٹ میں لنکاشائر اور ویسٹ انڈیز کے ریجنل فور ڈے کپ میں گیانا کی نمائندگی کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/04/2019 - 19:41:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :