26 ویں مینز اینڈ 9 ویں وویمنز قومی جوڈو چمپئن شپ شپ 30اپریل سے 4 مئی تک اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

جمعرات 18 اپریل 2019 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) 26 ویں مینز اینڈ 9 ویں وویمنز قومی جوڈو چمپئن شپ شپ 30اپریل سے 4 مئی تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں چاروں صوبے ‘ آرمی ‘ واپڈا ریلوے ‘ پولیس‘ ایچ ای سی ‘ نیوی ‘ اسلام آباد فاٹا ‘ اے جے کے ‘ گلگت بلتستان اور ڈی ایچ اے شامل ہے ۔

پاکستان آرمی ایونٹس میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ انٹرنیشنل رولز کے مطابق مینز اینڈ وویمنز ٹیم ایونٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پہلے صرف انفرادی مقابلے منعقد کئے جاتے تھے ۔ایونٹس کے انفرادی مردوں کے مقابلوں میں -50کلو گرام ‘-55 ‘ -60 ‘ -66‘ -73‘ -81‘ -90‘ -100 ‘ پلس 100 اور اوپن کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ خواتین ایونٹس میں -40‘ -44 ‘-48‘ -52 ‘ -57‘ -63 ‘ -70 اور اوپن کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیم ایونٹ گرلز کے مقابلوں میں -52 ‘ -57‘ -63‘ -70 اور پلس کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ لڑکوں کے ٹیم ایونٹ میں -66‘ -73‘ -81‘ -90 اور پلس 90 کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 18/04/2019 - 15:22:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :