بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 22 اپریل سے شروع ہوگا، رافیل نڈال اعزاز کا دفاع کرینگے

جمعہ 19 اپریل 2019 15:55

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 66 واں ایڈیشن 22 اپریل سے سپین مشہور شہر بارسلونا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق اے ٹی پی ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔

سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں بھی فیلسیانو لوپیز اور مارک لوپیز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے میدان میں اترے گی۔ ٹورنامنٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 28 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 19/04/2019 - 15:55:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :