شاداب خان انگلینڈ سیریز سے باہر،ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

لیگ سپنر ہیپٹائٹس کے مرض میں مبتلا نکلے ،انگلینڈ کےخلاف سیریز کے لیے یاسر شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے: ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 اپریل 2019 11:57

شاداب خان انگلینڈ سیریز سے باہر،ورلڈکپ میں شرکت مشکوک
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اپریل2019ء) لیگ سپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں،20 سالہ لیگ سپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا، رپورٹ درست نہ آئی تو شاداب خان کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک ہو جائیگی،ذرائع کے مطابق لیگ سپنر ہیپٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کی میڈیکل رپورٹس مثبت آئی ہے، شاداب خان کو 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، شاداب خان دورہ انگلینڈ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، امید ہے لیگ سپنر ورلڈکپ سے پہلے مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے لیگ سپنر یاسر شاہ یا لیفٹ آرم سپنر محمد نواز میں سے کسی ایک کو ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔واضح رہے 5 ٹیسٹ، 34 ایک روزہ اور 32 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ سپنر شاداب خان ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
وقت اشاعت : 21/04/2019 - 11:57:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :