سری لنکامیں بم دھماکوں پرپاکستانی کرکٹرزکااظہارافسوس

ہم سب ملکر دہشت گردی کو شکست دیں گے:شاہد آفریدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 اپریل 2019 12:11

سری لنکامیں بم دھماکوں پرپاکستانی کرکٹرزکااظہارافسوس
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل2019ء) سری لنکامیں خوفناک دہشت گردی کے واقعات نے پاکستانی کرکٹرز کو بھی غمگین کردیا۔ کئی موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر غمزدہ خاندانوں سے یکجہتی اور افسوس کا اظہار کیا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور ہم مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سری لنکا کے عوام سے تعزیت کی۔ شاہد آفریدی نے لکھا کہ بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہوا۔ سری لنکا میں اپنے بھائی اور بہنوں کے لیے دعاگو ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر تمام دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ہم سری لنکا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار21 اپریل کی صبح کولمبو میں یکے بعد دیگرے 8 بم دھماکوں کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد ہلاک جبکہ اس سے بھی بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے تھے، پاکستان سمیت عالمی دنیا نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مرنے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 22/04/2019 - 12:11:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :