ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ،جلو کرکٹ کلب اور ٹائون شپ وائٹس کی فتح

بدھ 24 اپریل 2019 15:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پانچویں ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جلو کلب اور ٹائون شپ وائٹس نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں جلو کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 258 رنز بنائے، رمضان بٹ نے شاندار سنچری بنائی، انہوں نے 119 رنز بنائے، محمد ارشد نے 29 رنز بنائے، محمد یاسین نے تین، احمد شاہ اور محمد طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ برائٹ کلب 237 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

محمد طارق نے 41، احمد علی نے 71، زین علی نے 40 رنز بنائے۔ ریحان ، احمد علی اور فیض احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، اسی طرح دوسرے میچ میں سبزہ زار ایگلٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور 160 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ایم زاہد نے 32، غلام فرید نے 22 رنز بنائے۔ کرامت علی نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیل نے تین اور وہاب احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹائون شپ وائٹس نے مطلوبہ سکور چھ وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کاشف علی نے 65، طارق عرفان نے 50 رنز بنائے دونوں آئوٹ نہیں ہوئے۔ جہاں زیب نے دو اور محمد زاہد، عدنان سرور، محمد اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 24/04/2019 - 15:38:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :