محمد عامر انگلینڈ کے خلاف کارکردگی دکھا کر عالمی کپ کھیل سکتے ہیں،چیف سلیکٹر
محمد عامر تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن وکٹ نہ لینا ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتا ہے،انضمام الحق
عثمان خادم کمبوہ بدھ 24 اپریل 2019 22:15
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2019ء) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن اگر وہ وکٹ نہیں لین گے تو ٹیم کو مشکل پیش آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر انگلینڈ کے خلاف کارکردی دکھا کر ورلڈ کپ ٹیم میں آسکتے ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ صرف تجربے کی بنیادپر کسی کھلاڑی کو ٹیم میں نہیں رکھا جاسکتا، محمد عامر انگلینڈ کے خلاف پرفام کرکے عالمی کپ کھیلنے والی قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ نوجوان کھلا ڑیوں کے لیے عالمی کپ کھیلنا خوش قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 5 ورلڈ کپ کھیلے لیکن پہلے ورلڈ کپ کی خوشی کچھ الگ ہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا دباوٴ ہوتا ہے لیکن اگر کھلاڑی ذمہ داری سے کھیلیں تو مثبت نتائج آتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں سے کام لینے میں کپتان کاکردار سب سے زیادہ اہم ہوتاہے۔انضمام الحق نے کہا کہ 22 کروڑ کی آبادی میں سے 15 کھلاڑی منتخب کیے جاتے ہیں اور ٹیم میں اچھا کھلاڑی ہی منتخب ہوتا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ پاک اور بھارت کے میچ کا اضافی دباوٴ ہوتا ہے لیکن ورلڈ کپ میں وہ ہی ٹیم جیت سکے گی جو مشکل وقت میں خود پر قابو رکھ سکے گی۔چیف سلیکٹر نے کہا ہے کہ محمد حسنین عالمی کپ میں سرپرائز پیکیج ثابت ہوں گے کیونکہ محمد حسنین کے علاوہ تمام بولر ایک جیسی رفتار سے گیند کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 24/04/2019 - 22:15:54
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا