امام الحق نے انگلینڈ کیخلاف سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے والے پاکستانی بلے باز کا اعزاز حاصل کر لیا

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں 151 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، اس سے قبل یہ اعزاز فخر زمان کے پاس تھا جنہوں نے 2 روز پہلے 138 رنز کی اننگ کھیلی تھی

muhammad ali محمد علی منگل 14 مئی 2019 21:17

امام الحق نے انگلینڈ کیخلاف سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے والے پاکستانی بلے باز کا اعزاز حاصل کر لیا
برسٹول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مئی 2019ء) امام الحق نے انگلینڈ کیخلاف سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے والے پاکستانی بلے باز کا اعزاز حاصل کر لیا، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں 151 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، اس سے قبل یہ اعزاز فخر زمان کے پاس تھا جنہوں نے 2 روز پہلے 138 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ تفصیلات کے مطابق امام الحق نے انگلینڈ کیخلاف سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے والے پاکستانی بلے باز کا اعزاز حاصل کر لیا۔

امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار سینچری اسکور کی اور کل 151 رنز کی اننگ کھیلی۔ یہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی بلے باز کی انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سب سے بڑی انفرادی اننگ ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز فخر زمان کے پاس تھا جنہوں نے 2 روز پہلے 138 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 359رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔

برسٹول میں کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس کے اوپنر پچھلے میچ کے مقابلے میں اس بار اچھا آغاز نہ دے سکے اور جلد ہی پہلی وکٹ گنوادی۔دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری بنانے والے فخرزمان آج لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور کرس ووکس کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے، وہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔بابر اعظم بھی صرف 15 رنز بناکر ووکس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد امام الحق اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور وکٹ گرنے کے سلسلے کو روکنے کے ساتھ ساتھ 68رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد حارث سہیل 41رنز بنا کر غیر ذمہ درانہ طریقے سے رن آﺅٹ ہوئے ،کپتان سرفراز احمد پانچویں نمبر پر کھیلنے آئے اور 27 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد آصف علی اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور سکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔

امام الحق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کی چھٹی سنچری بنائی، انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 14 چوکے لگائے جب کہ آصف علی نے بھی 40 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی،آصف علی52رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ امام الحق 151رنز کی عمدہ باری کھیلنے کے بعد پوویلین لوٹے، فہیم اشرف13رنز بنا کر کیرن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے،شاہین آفریدی 7رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،اس سے قبل انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جنید خان کو یاسر شاہ کی جگہ میچ میں کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو اب تک سیریز میں موقع نہیں دیا گیا ہے۔ٹاس کے بعد سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے،ٹیم کو بیٹنگ اور بولنگ کے معاملے پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان انشاءاللہ ورلڈ کپ ٹیم میں واپس آئیں گے،عامر کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے،پہلے انہیں چکن پاکس سے نجات پانی چاہیے۔

انگلینڈ کی طرف سے جیسن روئے، جونی بریسٹو، جو روٹ،بین سٹوکس، معین علی، این مارگن، جوڈینلی، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلی، ٹوم کرن اور لیام پلنکٹ میدان میں اتر رہے ہیں۔پاکستانی فائنل الیون فخر زمان،امام الحق،بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، آصف علی، عماد وسیم،فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 14/05/2019 - 21:17:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :