شاداب خان نے ڈینٹسٹ کے اوزاروں سے وائرس کا شکار ہونے کی اطلاعات غلط قرار دیدیا

کسی ڈاکٹر کے پاس گیا ہی نہیں ، معلوم نہیں وائرس کا شکار کہاں اور کیسے ہوا ، قسمت میں لکھا تھا ہوگیا ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 مئی 2019 16:29

شاداب خان نے ڈینٹسٹ کے اوزاروں سے وائرس کا شکار ہونے کی اطلاعات غلط قرار دیدیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے ڈینٹسٹ کے اوزاروں سے وائرس کا شکار ہونے کی اطلاعات غلط قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کسی ڈاکٹر کے پاس گیا ہی نہیں ، معلوم نہیں وائرس کا شکار کہاں اور کیسے ہوا ، قسمت میں لکھا تھا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کے دوران قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان سے جب پوچھا گیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا پابند ہونے کی وجہ سے آپ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی اجازت کے بغیر نجی طور پر دانتوں کا علاج کروانے کیلئے راولپنڈی کے ڈاکٹر کے پاس کیوں گئی جواب میں لیگ اسپنر نے کہا کہ میں کسی ڈاکٹر کے پاس گیا ہی نہیں، نہ جانے یہ من گھڑت خبر کہاں سے آئی ہے، مجھے معلوم نہیں کہ وائرس کا شکار کہاں اور کیسے ہوا، قسمت میں لکھا تھا ہوگیا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کے بعد آنے والی میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ میں شاداب خان کے خون میں خطرناک وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی جس کا علاج کیا جا چکا اور لیگ اسپنر جمعرات کو انگلینڈ کیلئے اڑان بھریں گے۔
وقت اشاعت : 15/05/2019 - 16:29:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :