محمدعامر کو اس لیے سپورٹ کیا کیونکہ اس نے اپنی غلطی تسلیم کی،شاہد آفریدی
میں سلمان بٹ کو اتنا پسند کرتا تھا کہ نائب کپتان کے لیے ان کے نام کی حمایت کی،سابق سٹار آل راؤنڈر
عثمان خادم کمبوہ بدھ 15 مئی 2019 22:58
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہدخان آفریدی نے بتایا ہے کہ سپاٹ فکسنگ کرنے کے باوجود محمدعامر کو اس لیے سپورٹ کیا کیونکہ اس نے اپنی غلطی تسلیم کی۔ شاہد آفریدی ایک نجی ٹی وی شو میں اپنی کتاب ’گیم چینجر‘ کے حوالے سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان کو اتنا پسند کرتا تھا کہ نائب کپتان کے لیے ان کے نام کی حمایت کی۔ شاہد آفریدی نجی ٹی وی شو میں اپنی کتاب ’گیم چینجر‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جانتے تھے کہ کچھ کھلاڑی سپاٹ فکسنگ میں ملوث تھے اس حوالے سے حکام کو بھی مطلع کر دیا تھا۔ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے باپ ہیں اور وہ حق رکھتے ہیں کہ وہ ان کے بارے میں جو بھی چاہیں فیصلہ کریں، انہوں نے کہا کہ اگر تربیت اچھی ہو تو اولاد اپنے بارے میں فیصلے بھی ٹھیک کرتی ہے اس لیے جب ان کی بیٹیاں بڑی ہو جائیں گی تو انہیں حق ہو گا کہ وہ اپنی زندگی کے بارے میں فیصلہ کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سلمان بٹ کو بہت زیادہ پسند کرتے تھے اسی لیے نائب کپتان کے طور پر ان کا نام سامنے رکھا تھا اور انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا تھا کہ ان کے بعد سلمان بٹ ٹیم کو سنبھال سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 15/05/2019 - 22:58:38
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا