پی سی بی کو ٹیکس نوٹس بھجوانے کیخلاف درخواست پر پی آر اے کو کارروائی جاری رکھنے کی اجازت ،حتمی فیصلے سے روک دیا گیا

جمعرات 16 مئی 2019 14:46

پی سی بی کو ٹیکس نوٹس بھجوانے کیخلاف درخواست پر پی آر اے کو کارروائی جاری رکھنے کی اجازت ،حتمی فیصلے سے روک دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 52کروڑ 88لاکھ سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھجوانے کیخلاف درخواست پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کو کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے حتمی فیصلے سے روک دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں حکومت، ریونیو اتھارٹی، ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو کو فریق بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ وفاق کے زیر انتظام کام کرتا ہے،29دسمبر 2018ء کو سیلز ٹیکس ان سروسز کا نوٹس بھجوایا،پی آر اے نے 52کروڑ،88لاکھ، 19ہزار 378روپے کا ٹیکس نوٹس بھجوایا، پنجاب ریونیو اتھارٹی صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے،ریونیو اتھارٹی کا کرکٹ بورڈ کو سیلز ٹیکس ان سروسز لگانا غیر قانونی ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ریونیو اتھارٹی کے سیلز ٹیکس ان سروسز کے نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کئے جائیں۔
وقت اشاعت : 16/05/2019 - 14:46:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :