پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل لیڈز میں کھیلا جائیگا

پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ، دوسرے اور تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

جمعرات 16 مئی 2019 15:16

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل لیڈز میں کھیلا جائیگا
لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل 17مئی جمعہ کو لیڈز میں کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 17مئی کو ٹرینٹ برج میں اڑھائی بجے دوپہر اور پانچواں ون ڈے میچ 19مئی کو لیڈز کرکٹ گرائونڈ میں تین بجے دوپہر ہوگا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ٹیم میں سرفراز احمد ( کپتان ) عابد علی ،آصف علی ، بابر اعظم ، فہیم اشرف ، فخر زمان ،حارث سہیل ،حسن علی ، عماد وسیم ، امام الحق ، جنید خان ،محمد عباس ،محمد عامر ، محمد حفیظ ،محمد حسنین ،محمد نواز ،محمد رضوان ،شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی ،شان مسعود ،شعیب ملک ،عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی ۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بولرز نے بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ پر پانی پھیردیا اور 359 رنز کے بڑے ہدف کا دفاع بھی نہ کرسکے۔انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 359 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
وقت اشاعت : 16/05/2019 - 15:16:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :