ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی،سپارکو پینٹس نے ارحم کرکٹ کلب کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

ہفتہ 18 مئی 2019 15:47

ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی،سپارکو پینٹس نے ارحم کرکٹ کلب کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) سپارکو پینٹس نے ارحم کرکٹ کلب کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 24 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں سپارکو پینٹس نے ارحم کرکٹ کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیکر اہم کامیابی حاصل کرلی۔ ارحم سی سی کی جانب سے دیا گیا 152 رنز کا ہدف فاتح ٹیم نے 19.4 اووز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سپارکو پینٹس کے زمان عطاری کی شاندار نصف سینچری اور حسن قدیر کی عمدہ آل راونڈ پرفارمنس میچ کی نمایاں خصوصیت تھی۔ ا صغر علی شاہ اسٹیڈیم کی برقی روشنیوں میں کیھلے گئے اس میچ میں ارحم سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے خود کیھلنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 151 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ رام روی نے 38 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 43 رنز کی عمدہ اننگ کیھلی جس میں 2 چھکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

محمد طحہ نے 27 گیندوں پر 30 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے مارے۔ میڈیم پیسر محمد بلاول نے 31 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، اسکے علاوہ حسن قدیر نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 5 رنز کے عوض دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ ارشد خان نے بھی دوشکار کئے۔ جواب میں سپارکو پینٹس نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں سات وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا۔ زمان عطاری نے شاندار نصف سینچری اسکور کی اور 37 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ حسن قدیر نے ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بناکر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہد میرانی نے 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہ زیب احمد نے 26 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کیں۔ امپائرز شکیل احمد، شاہد اسلم، اسکورر بلال عزیز تھے۔
وقت اشاعت : 18/05/2019 - 15:47:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :