مختلف انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاری کیلئے قومی جونیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

جمعرات 30 مئی 2019 14:14

مختلف انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاری کیلئے قومی جونیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام مختلف انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاری کیلئے قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 8 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں انڈر۔13 کے عبداللہ نواز، انڈر۔15 کے انس بخاری، محمد حنیف اور حمام احمد، انڈر۔

(جاری ہے)

17 کے ولید خلیل اور حسنین، انڈر۔19 کے نوید اور رفیع خان شامل ہیں اور ان کھلاڑیوں کو کوچز فضل شاہ اور آصف خان جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ پاکستان سکواش فیڈریشن نے رمضان المبارک میں تربیتی کیمپ کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔ رمضان المبارک میں قومی کھلاڑی تربیتی کیمپ میں تراویح کے بعد رات 10 بجے سے 2 بجے تک تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ تربیتی کیمپ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے مقابلوں کیلئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 30/05/2019 - 14:14:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :