برائن برادرز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعہ 31 مئی 2019 15:17

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکی بھائیوں کی جوڑی فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میچ میں برائن برادرز کی جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کین سکوپسکی اور نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 7-6(8-6) سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 31/05/2019 - 15:17:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :