برونو سواریز اور نکولی میلیچر فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں کل پنجہ آزمائی کرینگے

جمعہ 31 مئی 2019 15:17

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) برازیل کے برونو سواریز اور انکی امریکی جوڑی دار نکولی میلیچر پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں (آج) ہفتہ کو ایکشن میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں برازیل کے برونو سواریز اور انکی امریکی جوڑی دار نکولی میلیچر پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے بھارت کے روہن بھوپنا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر میگا ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز پالیا۔

میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں ٹاپ سیڈڈ جوڑی کا مقابلہ فرانس کے ایڈورڈ راجر واسلین اور انکی سلوانیہ کی جوڑی دار آندریجا کلپک سے ہوگا
وقت اشاعت : 31/05/2019 - 15:17:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :