وزیراعظم نےعامر خان کی بھارتی حریف کے ساتھ فائٹ میں بطور مہمان خصوصی کی دعوت قبول کر لی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی فائٹ دیکھنے کے لیے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور زلفی بخاری بھی جدہ جائیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 جون 2019 15:11

وزیراعظم  نےعامر خان کی بھارتی حریف کے ساتھ فائٹ میں بطور مہمان خصوصی کی دعوت قبول کر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جون 2019ء) : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھارتی باکسر کے ساتھ ہ بارہ جولائی کوجدہ میں مقابلہ کریں گے۔، عامر خان نے یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو بھی دعوت دی جس اب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قبول کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے باکسر عامر خان کی بھارتی حریف کے ساتھ فائٹ میں بطور مہمان خصوصی کی دعوت قبول کر لی ہے۔

عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کو بطور مہمان خصوصی فائٹ دیکھنے کی دعوت دی تھی۔عامر خان کی طرف سے وزیراعظم ہاؤس بھیجا گیا دعوت نامہ قبول کر لیا گیا ہے۔وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز ذوالفقار بخاری بھی زیراعظم عمران خان کے ہمراہ فائٹ دیکھنے جدہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بھارتی باکسر کے درمیان مقابلہ بارہ جولائی کوجدہ میں ہوگا ، برطانوی نڑاد پاکستانی باکسر عامر خان بھارتی ورلڈ باکسنگ کونسل ایشین چمپئن نیرج گوئت کو بارہ جولائی کو جدہ میں شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ وہ یہ فائٹ پاکستان کے لئے جیتیں گے، پاک بھارت روابط کی بہتری کے لئے سرحدوں کے بجائے باکسنگ رنگ میں لڑنا بہتر ہے۔عامرخان نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی یہ فائٹ دیکھنے آئیں گے۔۔بھارتی باکسر نیرج گوئت نے وزیراعظم عمران خان کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی فائٹ دیکھنے آئیں اور دونوں ملکوں کے درمیان روابط بہتر ہوں۔واضح رہے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ نے گذشتہ سال وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی جس میں انہوں نےعمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منسب سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی تھی۔
وقت اشاعت : 07/06/2019 - 15:11:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :