ورلڈکپ 2019 ئ، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 308رنز کا ہدف دیدیا

ڈیوڈ وارنر کی سنچری،فنچ کی نصف سنچری،محمد عامر کے 5شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 12 جون 2019 18:07

ورلڈکپ 2019 ئ، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 308رنز کا ہدف دیدیا
ٹانٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون2019ء) ورلڈکپ 2019 ءکے سترہویں میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 308رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ ٹانٹن میں آسٹریلوی اوپنرز نے پاکستانی باﺅلرز کےخلاف 146 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا،کپتان ایرون فنچ نے 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، وہ محمد عامر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔دوسرے آﺅٹ ہونےوالے بیٹسمین سٹیو سمتھ تھے جو 10 رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔

نئے آنےوالے بیٹسمین گلین میکسویل زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 10 گیندوں پر 20 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،اس دوران ڈیوڈ وارنز نے اپنی سنچری مکمل کی جو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ان کی 15 ویں سنچری ہے،وارنر 107 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

(جاری ہے)

عثمان خواجہ18اور شان مارش 23رنز بنا کر عامر کا شکار بنے،کورٹنائل محض2رنز بنا وہاب ریاض کی گیند پر پوویلین لوٹے،کمنز کی اننگز کا خاتمہ حسن علی نے2رنز پر کیا،عامر نے کیری کو آﺅٹ کرکے اپنی چوتھی وکٹ حاصل کی ، اس سے قبل ٹانٹن میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیمیں دو پوائنٹس حاصل کرنے کےلئے پر عزم ہیں۔

آج کے میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی سابق کرکٹر اختر سرفراز اور ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کے انتقال کی وجہ سے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلیں گے۔ٹانٹن میں گرین ٹاپ پچ ہونے کی وجہ سے پاکستان نے 4 فاسٹ باﺅلرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور شاداب خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر موجودہ صورتحال میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ گرین شرٹس آٹھویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک میگا ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں، جن میں ویسٹ انڈیز کےخلاف شکست اور میزبان انگلینڈ کےخلاف کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔پاکستان کا سری لنکا کےخلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 12/06/2019 - 18:07:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :